نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہندوستان نے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے معاملے میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سامنے احتجاج درج کرایا ہے۔ڈاکٹر مانڈویہ نے آج لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا، ”ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو مقررہ زمرے میں زیادہ وزن (100 گرام) ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس سے باہر ہونا پڑا۔ ونیش 50 کلوگرام زمرے میں کھیل رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر انٹرنیشنل ریسلنگ ایسوسی ایشن سے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ منگل کو تین میچ جیت کر ونیش اولمپکس میں 50 کلوگرام ریسلنگ زمرے کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بن گئیں۔