• Home
جمعرات, جنوری 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے سمناپور میں پیش آئے توڑ پھوڑ اور تشدد معاملہ میں 17 افراد گرفتار

سمناپور پتھراؤ معاملہ پر اسماعیل فقیر محمد شیخ کی جانب سے سنگمنیر سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے 20 افراد کے خلاف کیس درج کیا۔

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2023
in قومی خبریں
0
مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے سمناپور میں پیش آئے توڑ پھوڑ اور تشدد معاملہ میں 17 افراد گرفتار

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں گزشتہ منگل کی دوپہر توڑ پھوڑ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر احمد نگر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی دوپہر احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ واقع سمناپور میں تشدد اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں رہاٹا سے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔سنگمنیر پولیس نے 25-20 افراد کے خلاف فسادات اور تشدد کے معاملے درج کیے تھے اور قصورواروں کو پکڑنے کے لیے منگل کی رات کو ہی ’کومبنگ آپریشن‘ شروع کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان یہ تصادم اس وقت ہوا جب ’سکل ہندو سماج مورچہ‘ سنگمنیر سے گزر رہا تھا۔ اس تصادم اور پتھراؤ کے دوران ایک بزرگ شخص زخمی ہوئے تھے جنھیں بہتر علاج کے لیے ناسک منتقل کیا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ اس تصادم کے دوران کئی دو پہیہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

اس پتھراؤ معاملہ پر اسماعیل فقیر محمد شیخ کی جانب سے سنگمنیر سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے 20 افراد کے خلاف کیس درج کیا۔ پولیس نے بدھ کے روز دیر شب تک ان میں سے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اُجول سوپن گھولپ، شبھم بالاصاحب کاڈو، تنوج شرد کاڈو، رشی کیش شرد گھولپ، مہیش وجے کاڈو (سبھی رہاٹا باشندہ)، دتاترے سمپت تھوراٹ، اباصاحب شیورام تھوراٹ، سنیل باباصاحب تھوراٹ، للت انیل تھوراٹ، پرمود سنجے تھوراٹ، ستیم بھاؤصاحب تھوراٹ (سبھی وڈگاؤں پان باشندہ)، بھاؤصاحب یادو جونڈھالے، اویراج، وکاس انّا صاحب جونڈھالے (کوکنگاؤں، ضلع سنگمنیر)، کنال ایشور کالے، کرن دنیشور کالے (مالیگاؤں حویلی، ضلع سنگمنیر) اور وویبھو رنگناتھ بیدوے (مینولیر باشندہ) شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ کے قریب سمناپور گاؤں میں دائیں بازو کے گروپوں نے کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور گھروں پر پتھراؤ کیا تھا۔ احمد نگر پولیس کے مطابق سمناپور گاؤں میں سنگمنیر قصبے میں ’سکل ہندو سماج‘ کی طرف سے منعقد کردہ ’ہندو جن آکروش مورچہ‘ ریلی کے بعد دو افراد زخمی ہوئے اور 6 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ مقامی باشندوں نے الزام لگایا کہ جب مورچہ ختم ہونے کے بعد شرکا واپس ہو رہے تھے تو اس دوران سماج دشمن عناصر نے کچھ رہائش گاہوں پر پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت
قومی خبریں

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

19 کلو گرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 111 روپے تک اضافہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال
قومی خبریں

آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی  کی کارروائی
قومی خبریں

ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع
قومی خبریں

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس
قومی خبریں

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 30, 2025
Next Post
نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

10 گھنٹے ago
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ

19 کلو گرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 111 روپے تک اضافہ

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem