• Home
جمعرات, جنوری 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جموں و کشمیر میں آئندہ سال 30 ستمبر تک انتخاب کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کی جانب سے جلدازجلد مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی بھی ہدایت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2023
in قومی خبریں
0
جموں و کشمیر میں آئندہ سال 30 ستمبر تک انتخاب کرانے کا حکم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز سابقہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اگست 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 370 خصوصی حالات کیلئے ایک عارضی گنجائش ہے اور صدرجمہوریہ کی طرف سے اسے تسلیم کرنے کا قاعدہ تھا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک انتخابات کرانے کیلئے اقدامات کرے ۔آئینی بنچ نے مرکز کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی یقین دہانی کے مطابق جلدازجلد جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی بھی ہدایت دی ۔سپریم کورٹ نے تین فیصلے سنائے ۔ چیف جسٹس ، جسٹس گوائی اور جسٹس کانت نے پہلا جبکہ دوسرا جسٹس کول اور تیسرا جسٹس کھنہ نے فیصلہ سنایا۔جسٹس کھنہ نے چیف جسٹس اور جسٹس کول کے فیصلے سے اتفاق کیا۔آئینی بنچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا جس کا بہت عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے 2 اگست 2023 کو درخواست گزاروں کے دلائل کی سماعت شروع کی۔ 16 دن تک فریقین کے دلائل سننے کے بعد 5 ستمبر 2023 کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ آئینی بنچ نے درخواست گزاروں، جواب دہندگان ، مرکز اور دیگر کے دلائل سنے ۔5-6 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 میں ترمیم کی تھی، جس میں پہلے جموں و کشمیر کی سابقہ سرحدی ریاست کو خصوصی درجہ دیا گیا تھا۔عدالت عظمیٰ کے سامنے سینئر وکلاء کپِل سبل، راجیو دھون، گوپال سبرامنیم، دشینت دوے ، ظفر شاہ، گوپال سنکرارائنن نے درخواست گزاروں کی طرف سے دلائل پیش کئے تھے ۔ سجاد لون کی قیادت میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی نمائندگی دھون نے کی تھی۔ کپل نے نیشنل کانفرنس ایم پی محمد اکبر لون کی طرف سے دلیل دی تھی ۔ مرکزی حکومت کا موقف اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمنی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پیش کیا تھا۔ ان کے علاوہ متعدد فریقوں کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے بھی اس کیس میں اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کئے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت
قومی خبریں

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

19 کلو گرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 111 روپے تک اضافہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال
قومی خبریں

آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال

by Qaumi Tanzeem
جنوری 1, 2026
ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی  کی کارروائی
قومی خبریں

ہریانہ میں فرضی کرپٹو فرم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع
قومی خبریں

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس
قومی خبریں

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 30, 2025
Next Post
بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

مہاراشٹر میں کیرالہ کے عیسائی پادری کی گرفتاری کی مذمت

11 گھنٹے ago
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ

19 کلو گرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 111 روپے تک اضافہ

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार