• Home
جمعرات, اکتوبر 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    روہتاس ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ-4 افراد کی موت

    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    اس ملک کی مٹی میں میرے خاندان کا خون ملا ہوا ہے ۔پرینکا

    پرینکا گاندھی کا بہار دورہ آج

    پاکستان میں عام انتخابات جنوری میں ہونگے

    بہار اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان 6 اکتوبر کے بعدممکن

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home اتر پردیش

فتح پور میں بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 لوگوں کی موت

اطلاع پاکر جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس اور محکمہ ریونیو کی ٹیموں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کر ائی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
in اتر پردیش
0
بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

 لکھنؤ: اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں منگل کی شام آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ رپورٹ کے مطابق، تحصیل صدر کے علاقے میں تین مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع پاکر جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس اور محکمہ ریونیو کی ٹیموں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پہلا معاملہ فتح پور کے غازی پور تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ یہاں ایک 75 سالہ ریٹائرڈ ریلوے ملازم دیش راج آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ دیش راج سیمور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے لیکن راستے میں تیز بارش آنے پر وہ ایک درخت کے نیچے رک گئے۔ اسی دوران دیش راج پرآسمانی بجلی گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی گھر والے اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے دیش راج کو مردہ قرار دے دیا۔

دوسرا واقعہ اسوتھر تھانہ علاقے کے تحت گاؤں جرولی کا ہے، جہاں پرائمری اسکول کے پیچھے جنگل میں اپنے مویشی چرا رہے دو نوجوان نیرج گپتا، کلو گپتا اور ان کا ساتھی وپن رائے داس آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے، نیرج اور کلو نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ وپن کو آناً فاناً قریبی کمیونٹی سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس سلسلے کا تیسرا واقعہ ضلع میں لالولی کے دتولی گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں بھیڑ پالنے والا 36 سالہ روی پال اپنے 14 سالہ بیٹے رشبھ کے ساتھ دوپہر میں اپنی بھیڑیں چرانے جنگل گیا تھا۔ اس کی بھی آسمانی بجلی گرنے سے موت واقع ہو گئی۔

وہیں کھاگا تحصیل کے کشن پور تھانہ کے گاؤں افضل پور کا رہائشی 45 سالہ جاگیشرن نشاد بھی بھینس چرانے کے دوران درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا تھا۔ جہاں اچانک آسمانی بجلی گر نے سے اس کی موت ہو گئی۔ اس طرح آسمانی بجلی گرنے سے ضلع میں مجموعی طور پرسات لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔

اس معاملے میں فتح پور کے اے ڈی ایم اویناش ترپاٹھی  نے بتایا کہ ریونیو ٹیم امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 48 گھنٹوں کے اندر امدادی رقم پہنچا دی جائے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد  جیل سے ضمانت پر باہر
اتر پردیش

سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد جیل سے ضمانت پر باہر

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے معاملے میں ہندوستان نمبر 1
اتر پردیش

بریلی میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز 30 ستمبر تک معطل رہیں گی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 29, 2025
ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے3 افراد ہلاک
اتر پردیش

اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آج گرج اور چمک کے ساتھ بارش کے آثار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 29, 2025
بریلی میں ’آئی لو محمدؐ‘ جلوس میں ہنگامہ، مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج
اتر پردیش

بریلی میں ’آئی لو محمدؐ‘ جلوس میں ہنگامہ، مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2025
مدھیہ پردیش میں شیوپورضلع کے 56 مدارس کی منظوری رد
اتر پردیش

یوپی میں 558 امداد یافتہ مداراس کی تحقیقات پر الٰہ آباد ہائی کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2025
دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے سیاسی لڑائی تیز
اتر پردیش

بہار کے بعد اب اتر پردیش میں بھی ایس آئی آر کرانے کی منصوبہ بندی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
Next Post
بابا سوامی چیتنیہ آنند عرف پارتھ سارتھی کی  کالی کرتوتوں سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری

بابا سوامی چیتنیہ آنند عرف پارتھ سارتھی کی کالی کرتوتوں سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

صدر جمہوریہ ، نائب صدر  اور وزیراعظم نے ہم وطنوں کو دی دسہرہ کی مبارکباد

صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیراعظم نے ہم وطنوں کو دی دسہرہ کی مبارکباد

57 منٹس ago
لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem