• Home
منگل, مارچ 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ دیے جانے پرخاتون پہلوانوں کا اظہار ناراضگی

ساکشی ملک اور سنگیتا پھوگاٹ کے ساتھ ساتھ بجرنگ پونیا نے بھی بی جے پی کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا

by Qaumi Tanzeem
مئی 3, 2024
in قومی خبریں
0
برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ دیے جانے پرخاتون پہلوانوں کا اظہار ناراضگی

نئی دہلی : بی جے پی نے خاتون پہلوانوں کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال کے ملزم برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ قیصر گنج سے ضرور کاٹ دیا، لیکن ان کی جگہ برج بھوشن کے بیٹے کرن بھوشن کو ٹکٹ دے کر اپنے لیے پھر سے مشکلیں کھڑی کر لی ہے۔ خاتون پہلوانوں نے برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ دیے جانے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے اس فیصلے پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔اولمپک فاتح خاتون پہلوان ساکشی ملک اور سنگیتا پھوگاٹ کے ساتھ ساتھ بجرنگ پونیا نے بھی قیصر گنج سے کرن بھوشن کو ٹکٹ دیے جانے کے بعد بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنگیتا پھوگاٹ نے اس معاملے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سب دیکھ کر خاتون پہلوان کیا سوچ رہی ہوں گی۔‘‘ بجرنگ پونیا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’یہ ملک کے لیے بدقسمتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2 مئی کو بی جے پی نے لوک سبھا انتخاب کے لیے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں اتر پردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کی جگہ ان کے بیٹے کرن بھوشن کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کرن بھوشن یوپی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ہیں اور پہلی بار لوک سبھا انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ وہ برج بھوشن سنگھ کے چھوٹے بیٹے ہیں۔بی جے پی کی اس فہرست کو دیکھنے کے بعد خاتون پہلوان سنگیتا پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’خاموش ہوں۔ بس اس خبر کو دیکھے جا رہی ہوں۔ برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ دینے کی خبر پڑھ کر ملک کی خاتون کھلاڑی کیا سوچ رہی ہوں گی۔ ملک کی وہ خواتین کیا سوچ رہی ہوں گی جنھوں نے یہ سب (جنسی استحصال) برداشت کیا ہے۔ خواتین کے لیے ملک نہیں۔
خاتون پہلوان ساکشی ملک نے قیصر گنج سیٹ سے بی جے پی امیدوار کا نام سامنے آنے کے بعد اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھتی ہیں ’’ملک کی بیٹیاں ہار گئیں، برج بھوشن جیت گیا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری تو دور کی بات ہے، ان کے بیٹے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے آج ان کے بیٹے کو ٹکٹ دے کر ملک کی کروڑوں بیٹیوں کے حوصلے کو توڑ دیا۔ ساکشی ملک اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں موجودہ حکومت پر سوال کرتے ہوئے لکھتی ہیں ’’ٹکٹ جائے گی تو ایک ہی کنبہ میں، کیا ملک کی حکومت ایک آدمی کے سامنے اتنی کمزور ہوتی ہے؟‘‘پہلوان بجرنگ پونیا نے بھی اس معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’بی جے پی اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی مانتی ہے، لیکن اپنے لاکھوں کارکنان میں سے برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ دیا، وہ بھی جب پرجول ریونّا کے معاملے پر بی جے پی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔‘‘ بجرنگ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ تمغہ جیتنے والی بیٹیاں سڑکوں پر گھسیٹی جائیں گی اور ان کا جنسی استحصال کرنے والے کے بیٹے کو ٹکٹ دے کر اعزاز بخشا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت
قومی خبریں

ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2026
یو اے ای سے ہندوستان آنے والی پروازوں میں اضافہ
قومی خبریں

یو اے ای سے ہندوستان آنے والی پروازوں میں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2026
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

الیکشن کمیشن کے خط پر بی جے پی کی مہر!

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2026
ایل پی جی بحران سے سانگانیر کی 1000 فیکٹریاں متاثر
قومی خبریں

ایل پی جی سلنڈروں کی قلت کے درمیان نئی شرط نافذ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 23, 2026
منی پور کےچورا چاند پورمیں سرکاری دفاتر پر حملہ،ایک ہلاک
قومی خبریں

منی پور کے چورا چاند پور شہر میں کشیدگی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 23, 2026
تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
قومی خبریں

تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2026
Next Post
جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت جاری نوٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ کے ذریعے طلب

جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت جاری نوٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ کے ذریعے طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امریکہ کیلئے پاکستان سب سے بڑا جوہری خطرہ

امریکہ کیلئے پاکستان سب سے بڑا جوہری خطرہ

3 گھنٹے ago
ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت

ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem